پی ایف سی کی نمائشوں میں شرکت کیلئے سالانہ کیلنڈر کی منظوری
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے لیے 2025 کے سالانہ کیلنڈر کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
اتوار کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ اقدام قومی معیشت میں فرنیچر انڈسٹری کے کردار کو بڑھانے اور پائیدار ترقی و جدت کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پی ایف سی کے وسیع تر وژن کا عکاس ہے ۔