ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 1ہزارر وپے مہنگا
کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ادھرسونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6پیسے کے اضافے سے 278.72 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے بڑھ کر280.24روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1ہزارروپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 858روپے بڑھ کر2لاکھ37ہزار483روپے کاہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت3350روپے پر مستحکم رہی ۔