بجٹ کیلئے بامعنی مشاورت یقینی بنائی جائے ،وفاقی چیمبر

بجٹ کیلئے بامعنی مشاورت یقینی بنائی جائے ،وفاقی چیمبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے وسیع البنیاد اور بامعنی مشاورت یقینی بنائے۔۔۔

 بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے اور حکومت کا بجٹ کی تیاری کیلئے بزنس کمیونٹی سے وسیع مشاورت کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت کی جانب سے بجٹ تیاری کیلئے تجاویز طلب کیے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ تجاویز کیلئے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز اور کاروباری تنظیموں کو بھرپور موقع فراہم کیا جائے ، پارلیمنٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیاں بزنس کمیونٹی کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کریں، حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے وسیع البنیاد اور بامعنی مشاورت یقینی بنائے ، موجودہ معاشی بحالی کے اثرات کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ  بجٹ سے قبل سیاسی جماعتوں میں میثاق معیشت کیلئے بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں