ماربل اور گرینائٹ کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سیمینار
کراچی(آن لائن)اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی (پاسڈیک)اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے ماربل اور گرینائٹ کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا۔
یہ تقریب ماربل سٹی گڈانی بلوچستان میں منعقد ہوئی۔ٹڈاپ کے ڈائریکٹر جنرل اظہر علی دہر اور پی اے ایس ڈی ای سی کے نمائندے وقاص احمد انصاری نے اس شعبے کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے برآمدات میں اضافے اورمعیشت میں کردار ادا کرنے کیلئے بہترین طریقہ کار اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔