ڈالر کی پیش قدمی جاری، تولہ سونا 1400 روپے سستا

ڈالر کی پیش قدمی جاری، تولہ سونا 1400 روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک) ڈالر کی پیش قدمی منگل کو بھی جاری رہی، ادھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کے اضافے سے 278.72 روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے سے 280.52 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونا 1201 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 کا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں