شیخوپورہ:پٹرولنگ پوسٹ سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے علاقہ ہردیو پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار کی خون میں لت پت لاش ملی ہے ۔
اہلکارضیغم ایثار ہردیو پوسٹ پر ڈیوٹی کررہا تھا،جب اس کے ساتھی اہلکار پٹرولنگ پوسٹ پر آئے تو ضیغم صحن میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے ضیغم ایثار کے بھائی ناظم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ضیغم ایثار کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی، اس کا فیصلہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائیگا ،تاہم تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔