بھاٹی :کانسٹیبل دوست سمیت لٹ گیا،مزاحمت پرزخمی

بھاٹی :کانسٹیبل دوست سمیت لٹ گیا،مزاحمت پرزخمی

رزاق اور نادرسے 25 ہزار،سروس کارڈ چھین کر دونوں پر چھری کے وار دیگرمقامات پربھی شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائلز،گاڑیاں چھن گئیں

لاہور(کرا ئم رپورٹر)بھاٹی گیٹ میں ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار اور اسکے دوست کو لوٹ کر دوران مزاحمت چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔عباس لائنز میں تعینات کانسٹیبل رزاق کاشف اپنے دوست نادر کیساتھ فیملی پارک میں بیٹھا تھا، اس دوران ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پرچھری کے وار کر کے رزاق اور نادر کو زخمی کیا اور 25 ہزار نقدی اور سروس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔ شہر میں دیگر مقامات پروارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز اورسامان لوٹ لیا گیا۔ کوٹ لکھپت سے ڈاکو عامر اور فیملی سے 3 لاکھ و موبائل، شمالی چھائونی میں اختر سے 3لاکھ 65ہزار، موبائل فون،نوانکوٹ میں عابد سے 3لاکھ 10ہزار و موبائل فون ،نواب ٹائون میں علی رضا سے 3 لاکھ 70ہزار وموبائل فون، بھاٹی گیٹ میں اکرم سے 3لاکھ 25ہزارو موبائل فونن اورہنجروال میں احسان سے 3لاکھ 15 ہزار ،موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ ماڈل ٹائون اور شاہدرہ سے گاڑیاں،ملت پارک، لوہاری اور نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں