مصنوعی ذہانت کی غلطی، خاتون کو چھ ماہ قید کاٹنا پڑگئی

مصنوعی ذہانت کی غلطی، خاتون کو چھ ماہ قید کاٹنا پڑگئی

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں چہرہ پہچاننے والے ایک اے آئی سافٹ ویئر کی غلطی کی وجہ سے خاتون کو بینک فراڈ کیس میں چھ مہینے جیل میں گزارنے پڑ گئے ۔

50سالہ اینجلا لِپس کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب نارتھ ڈیکوٹا میں پولیس نے مصنوعی ذہانت کا آلہ استعمال کرتے ہوئے بینک سرویلیئنس ویڈیو میں اس خاتون کے طور پر شناخت کیا جس نے جعلی ملٹری کارڈ دکھا کر ہزاروں ڈالر نکلوائے تھے ۔پولیس کے ایک ڈیٹیکٹیو نے اے آئی سے سامنے آنے والی تصویر کی اینجلا لِپس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈرائیور لائسنس فوٹو سے تصدیق کی۔ تاہم، ذاتی طور پر ان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ افسران نے خاتون سے اس وقت ملاقات کی جب وہ ٹینیسی کی ایک کاؤنٹی جیل میں 108 دن گزار چکی تھیں۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ جس وقت یہ بینک فراڈ کیے جا رہے تھے تب وہ 1900 کلومیٹر دور تھیں جس کے بعد ان کا کیس ختم کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں