چین کا 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑانے کا ریکارڈ
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی ڈرون کمپنی ای ہینگ ایگریٹ نے ایک شاندار لائٹ شو کے دوران بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ مظاہرہ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں کیا گیا۔
اس سے قبل مختلف چینی کمپنیاں 11 ہزار اور 15 ہزار سے زائد ڈرونز کے ساتھ ریکارڈ بنا چکی تھیں، لیکن ای ہینگ ایگریٹ نے اے آئی پاورڈ ‘سوارم انٹیلیجنس’ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ڈرونز کو ایک ساتھ کنٹرول کیا اور حیرت انگیز طور پر کوئی تصادم نہیں ہوا۔لائٹ شو میں تین جہتی چینی لالٹینیں، شہری مناظر اور پیچیدہ ڈیزائنز آسمان پر دکھائے گئے ۔ اگرچہ تقریباً 25 ڈرونز اُڑان نہ بھر سکے ، باقی یونٹس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کافی تعداد فراہم کی۔ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ نہ صرف چین کی ڈرون ٹیکنالوجی میں برتری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ طاقت کے اظہار کا بھی ذریعہ ہے ۔