دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے میں مددگار آسان عادات

دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے میں مددگار آسان عادات

لاہور(نیٹ نیوز)عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی تنزلی کی رفتار بڑھ جاتی ہے مگر چند عام چیزوں کے ذریعے آپ اس کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

روزانہ اخبار یا کتاب کا مطالعہ کرنے سے عمر کے ساتھ آنے والی دماغی تنزلی سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل نیورولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغ کو متحرک کرنے والی سرگرمیوں جیسے مطالعہ، لکھنا یا نئی زبان سیکھنے سے الزائمر امراض سے متاثر ہونے اور دماغی تنزلی کا خطرہ گھٹ جاتا ہے ۔تحقیق کے مطابق جو لوگ دماغی سرگرمیوں کو معمول بناتے ہیں، ان میں الزائمر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 38 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔اسی طرح دماغی تنزلی کی رفتار بھی دیگر افراد کے مقابلے میں کافی سست ہو جاتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں