فرنچ اوپن میں دوسرا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا

فرنچ اوپن میں دوسرا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق چیمپئن نوواک جوکووچ کی ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں برازیلی نوجوان جوآو فونسیسہ نے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔اس شکست کے بعد 39 سالہ سرب کھلاڑی کا مارگریٹ کورٹ کے ریکارڈ کو عبور کرنے کا خواب ابھی مؤخر ہوگیا۔اس شاندار میچ میں فونسیسہ نے تاریخ رقم کی اور گرینڈ سلیم میں جوکووچ کو شکست دینے والے پہلے نوجوان بن گئے ۔فونسیسہ نے یہ تاریخی فتح اپنی ماں کے نام کی جبکہ جوکووچ نے فونسیسہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوان کھلاڑی اہم لمحات میں بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہا۔فرنچ اوپن کا یہ دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے اس قبل ٹاپ سیڈ یانک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں