اسٹاک ایکسچینج: مندی، 100 انڈیکس308پوائنٹس گنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج: مندی، 100 انڈیکس308پوائنٹس گنوابیٹھا

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی رہی ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ 49.45فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،بعدازاں میوچل فنڈز ودیگر شعبوں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 308.46 پوائنٹس کی کمی سے 114495پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 99.16پوائنٹس کی کمی سے 36003.11پوائنٹس ، آل شیئرزانڈیکس 120پوائنٹس کی کمی سے 71318.14 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1162.95 پوائنٹس کی کمی سے 175999.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 12فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 65کروڑ 94لاکھ 13ہزار 269 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں