اسٹاک ایکسچینج: مندی، 55 فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی سے 111487پوائنٹس پربندہوا۔۔۔
مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب روپے سے زائدڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں تو ہوا مگر ٹریڈنگ ہچکولے کھا کر منفی زون میں داخل ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 201پوائنٹس کی کمی سے 34934پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس 160 پوائنٹس گراوٹ سے 69018 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 338پوائنٹس کی کمی سے 167466پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو44کروڑ 92لاکھ 44ہزار 755 حصص کے سودے ہوئے ۔