این بی پی کا بینچ میٹرکس کے ساتھ اشتراک

این بی پی کا بینچ میٹرکس  کے ساتھ اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک نے بینچ میٹرکس کے رسک نیوکلیس گورنس، رسک اور کمپلائنس سسٹم کے نفاذ کیلئے بینچ میٹرکس کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس شراکت داری کا مقصد بینک کے آپریشنزکی ڈیجیٹلائزیشن، پراسس کو بہتر بنانا، ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنا اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ اور انڈسٹری کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے ۔ حالیہ شراکت داری این بی پی کی بینچ میٹرکس رسک نیوکلیس جی آرسی سسٹم کے نفاذ کے ذریعے بینک کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے ، کمپلائنس فریم ورک کو مضبوط کرنے اور بینکاری کیلئے جدید ترین حل اختیار کرنے کی جامع حکمت عملی کا عکاس ہے ۔ این بی پی رسک مینجمنٹ گروپ کے چیف رسک آفیسر، ہارون ضمیر خان نے کہاکہ اس تعاون کے ذریعے نیشنل بینک کے رسک مینجمنٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جس سے آپریشنل خطرات کو بہتر طور پر منظم کرنے اور تمام آپریشنز میں موثر گورنس اور کمپلائنس کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ہم اس شراکت داری کے مثبت اثرات کے بارے میں پرامید ہیں۔ نیشنل بینک کے گروپ ہیڈ آف کمپلائنس گروپ محمد عبدالمعید نے کہاکہ نیشنل بینک آف پاکستان میں ہم کمپلائنس اور گورننس میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بینچ میٹرکس کے سی ای او تیمور کلیم نے کہاکہ ہمیں رسک نیوکلیس گورنس، رسک اور کمپلائنس ( جی آر سی ) سسٹم کے نفاذ کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں