پاکستان کیلئے سعودیہ میں اگلے دو سال اہم ،سفیر احمد فاروق

کراچی(آن لائن)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں ہونے والی بڑی تبدیلی جس میں تیل سے ہٹ کر معیشت کو متنوع بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔۔۔
جس کے باعث پاکستان کیلئے اگلے ایک سے دو سال سعودی عرب میں اپنی موجودگی بڑھانے کیلئے اہم ہونگے جہاں تعمیرات، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر اور ہوٹلز و میزبانی کے شعبوں میں بے پناہ مواقع پیدا ہورہے ہیں،اگر ہم فوری اپنا حصہ حاصل نہیں کرتے تو یہ مواقع ہمارے حریفوں کے ہاتھ لگ جائیں گے لیکن اس کے حصول کیلئے پاکستان کو سعودی عرب کی ضروریات کے مطابق تربیت دے کر اپنی افرادی قوت کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکہی۔