انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی،سونا1700روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر) انٹربینک میں ڈالر 6پیسے مہنگا ہوکر 279.27 روپے پرجاپہنچا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث۔۔
مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 200روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1458روپے کے اضافے سے 2لاکھ 59ہزار 945روپے کاہوگیا۔