تجارتی خسارے میں 18 فیصد اضافہ،2.30ارب ڈالرریکارڈ

تجارتی خسارے میں 18 فیصد اضافہ،2.30ارب ڈالرریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)تجارتی خسارہ مسلسل بڑھنے لگا جس کے باعث کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مالیاتی اداروں کے مطابق تجارتی خسارہ جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک یعنی ایک سال کے عرصے میں 18 فیصد اضافے سے 2 ارب 30کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

جنوری 2025 میں برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ  6 فیصد اضافے اور ماہانہ1 فیصد ترقی کو ظاہر کرتا ہے مگر گزشتہ سال جنوری 2024 سے لے کر جنوری 2025 تک درآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جو سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد زیادہ ہیں۔ دوسری جانب دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں 2 فیصد کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی7مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں