3 سال بعدٹیکسٹائل برآمدات1.70ارب ڈالرکی بلند سطح پر

3 سال بعدٹیکسٹائل برآمدات1.70ارب ڈالرکی بلند سطح پر

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی )تین سال بعد جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات1ارب 70 کروڑ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئیں۔

مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں یعنی ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 16 فیصد بڑھ کر 1ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔ دوسری جانب دسمبر 2024 سے جنوری 2025 تک یعنی ایک ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 14.1 فیصد بڑھی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جون 2022 کے بعد جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں تین سال بعد ریکارڈ اضافہ ہواہے جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 10.6 فیصد بڑھ کر 9 ارب 73 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں سب سے زیادہ ٹینٹ اور کینوس کی ایکسپورٹ میں سالانہ 80 فیصد تیزی رہی دوسرے نمبر پر تیارہ شدہ ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ 28 فیصد اضافہ رہا۔ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات بھی 19 فیصد بڑھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں