اسٹاک ایکسچینج:مندی،49فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی،49فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کی کمی سے 114084پوائنٹس پر بندہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو16ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 49 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔دوران ٹریڈنگ آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع پر 484پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن تیزی رونما ہوتے ہی فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے جاری تیزی ایک موقع پر 176پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 52.18پوائنٹس کی کمی سے 35257پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 56 پوائنٹس کی کمی سے 70952 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس 20پوائنٹس کے اضافے سے 173025پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 6فیصد کم رہا ۔بدھ کو29کروڑ 96لاکھ 30ہزار 187 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طورپر 432 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 213 میں کمی اور 60 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں