اسٹاک ایکسچینج :زبردست تیزی،انڈیکس1009پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج :زبردست تیزی،انڈیکس1009پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقعات ،آئندہ دنوں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے روشن امکانات سمیت آئی ایم ایف اور حکومت کے مابین مثبت مذاکرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو کاروباری ہفتے کے۔۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چوتھے روز تیزی کی جانب گامزن کرگئے جس کے باعث دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 15ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔تیزی کے سبب 52.25 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 80ارب 15کروڑ 87لاکھ 8ہزار 900روپے کا اضافہ ہوا، دن بھر مارکیٹ گرین زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ دوسری جانب سیمنٹ فرٹیلائزر ، بینکنگ ، ریفائنری اور فارما سیکٹرز میں اسٹاک سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے مارکیٹ کا رجحان بلندی کی جانب رہا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے سے 115094.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 353.58 پوائنٹس کے اضافے سے 35611پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس 4268پوائنٹس کے اضافے سے 71378 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2336 پوائنٹس کے اضافے سے 175362پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 28فیصد زائد رہا۔جمعرات کو 38کروڑ 27لاکھ 91ہزار 629 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 156 میں کمی اور 56 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں