مرکنٹائل ایکسچینج میں44ارب کے 35883سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 44ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد35883رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 20.690 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 9.864 ارب روپے ، بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.031 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.915 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.033 ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 917.959 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 879.005 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 856.911 ملین روپے ، کاپرکے سودوں کی مالیت 511.845 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 415.648 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں 144.599 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔