ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے آن لائن آئی آر آئی ایس سسٹم کے صارفین کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ۔۔۔

ٹیکس دہندگان کو آئی آر آئی ایس سسٹم میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے جن میں ایچ ایس کوڈ کے نظام میں تبدیلیاں، پیمائش کے یونٹس کا مسترد ہونااورannexures اپ لوڈ کرنے میں دشواریاں شامل ہیں ،نتیجتاً وہ اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کرنے سے قاصر ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل ہر ٹیکس دہندگان کو متاثر کر رہے ہیں۔8 ہندسوں پر مشتمل ایچ ایس کوڈ کے اچانک نفاذ، پیمائش کے یونٹس کا مسترد ہونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے پوری سپلائی چین اپنے ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہے ۔ئٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب اور وزیر تجارت جام کمال خان سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں حائل کاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہدایات جاری کریں۔ انہوں نے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں