کارپٹ مینو فیکچررزکافائنل ٹیکس رجیم کی بحالی کا مطالبہ

کارپٹ مینو فیکچررزکافائنل ٹیکس رجیم کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد(اے پی پی) کارپٹ مینو فیکچررزاینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے فائنل ٹیکس رجیم کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برآمدی کمپنیوں پر عائد سپر اورپروفیشنل ٹیکس ختم کیا جائے ،ٹیکسز اور پیچیدگیاں برآمدات کے فروغ اور معیشت کی ترقی کے قومی منصوبے اڑان پاکستان کو متاثر کر سکتی ہیں ۔

پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کی مشاورت کے بغیر کم از کم ایک فیصد ٹیکس اور اضافی ایک فیصد ایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس کانفاذ ایک مسئلہ ہے ،مطالبہ ہے کہ نارمل ٹیکس رجیم کے نفاذ کو 5 سال کے لیے موخر کیا جائے اوربرآمد کنندگان کو اکاؤنٹس بکس منٹین کرنے اور جمع کرانے کا موقع دیا جا ئے ۔پی سی ایم ای اے کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ 10فیصد سپر ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس بھی واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ٹیکس اسیسمنٹ کے عمل کو مزید پیچیدہ اور برآمد کنندگان پر بوجھ میں اضافہ کررہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں