ٹڈاپ اور این آئی سی لاہور کا اسٹریٹیجک تعاون پر غور

ٹڈاپ اور این آئی سی لاہور  کا اسٹریٹیجک تعاون پر غور

کراچی(بزنس ڈیسک)نیٹ سول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور این آئی سی لاہور کے صدر ایوب غوری نے ٹڈاپ لاہور آفس میں چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ فیض احمد چدھر سے ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بعد ازاں انہوں نے فیض احمد چدھر چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ رافیہ سید، ڈی جی ٹڈاپ پنجاب/سروسز ڈویژن، اور ان کی ٹیم کو این آئی سی لاہور، گلبرگ کا دورہ کرایا تاکہ این آئی سی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ نے آئی ٹی سیکٹر کو پاکستان کی تیسری بڑی برآمدی صنعت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ٹڈاپ کو عالمی منڈیوں میں انضمام کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ٹڈاپ کے تعاون سے این آئی سی کے ذریعے منعقدہ پکس مقابلے کے علاقائی مراحل کی کامیاب میزبانی کو سراہا اور ٹیکنالوجی پر مبنی ایکسلریٹرز کی حمایت کیلئے ٹڈاپ کی مستقل وابستگی کا اعادہ کیا۔ ایوب غوری نے پاکستانی اسٹارٹ اپس کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹڈاپ اور این آئی سی کے درمیان ایک منظم شراکت داری کی تجویز پیش کی، جس میں خاص طور پر مشرق وسطیٰ، ایشیا پیسیفک، اور شینزین (چین) کی منڈیوں پر توجہ دی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں