اسٹاک ایکسچینج :تیزی ،100انڈیکس972پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج :تیزی ،100انڈیکس972پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے منظور ہونے والی رقم کی خبروں نے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے رجحان کو برقرار رکھا ۔100 انڈیکس سال 2025 میں دوسری بار کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 1 لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ زبردست تیزی کے سبب 49.22فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہواجب کہ حصص کی مالیت 88ارب 46کروڑ 10 لاکھ 92ہزار 58روپے بڑھ گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پرافٹ ٹیکنگ سے 118 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم انرجی ، آئل اینڈ گیس ، فارما اور بینکنگ سیکٹرز میں شیئرز کی خریداری سے مارکیٹ ٹریڈنگ جلد ہی ریکور کرگئی۔ مجموعی طور پر مسلسل چار ٹریڈنگ سیشنز میں ہنڈریڈ انڈیکس 3800 پوائنٹس بڑھا ،اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 972.94 پوائنٹس کے اضافے سے 117974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 361پوائنٹس کے اضافے سے 36495پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 484پوائنٹس کے اضافے سے 73025پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 21.07 فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 54 کروڑ 42 لاکھ 130 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر449 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں