بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمد میں 64فیصد اضافہ

بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمد میں 64فیصد اضافہ

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر64فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ  کے دوان بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمد پر440ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا جو 64فیصد زیادہ ہے ۔فروری کے دوران بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات پر49ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 115فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال فروری  کے دوران بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات کا حجم 23ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر17فیصد کمی ہوئی۔جنوری میں بجلی کی پیداوار ی مشینری کی درآمدات کا حجم 59ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہوکر49ملین ڈالر ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں