آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 19فیصداضافہ ریکارڈ

 آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 19فیصداضافہ ریکارڈ

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی )پاکستانی آٹی ٹی سیکٹر کی مسلسل بڑی کامیابی نے ٹیکنالوجی کے میدان میں جھنڈے گاڑنے شروع کردیے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ فروری 25 میں ملکی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں سالانہ 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب فروری 25 میں پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جو مسلسل 17 ویں بار آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں بہتری کی علامت ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 26 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا اور برآمدات 2 ارب 48 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ آئی ٹی ایکسپرٹ اور سابق چیئرمین پاشا زوہیب خان نے بتایا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان کو عالمی سطح پر نئی مارکیٹ تک رسائی کے مواقع فراہم کررہا ہے ، بالخصوص پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے خلیج ممالک میں بھی رسائی بڑھائی ہے ، دوسری جانب زوہیب خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر پر خصوصی توجہ بھی مستقبل قریب میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں مزید بہتری لائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں