اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،31ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،31ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 327پوائنٹس کی کمی سے 118442 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 31ارب روپے کاخسارہ ہوا جب کہ 44فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ دن بھر ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار اور 1 لاکھ 19 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں کے درمیان گرین زون میں ٹریڈ ہوتا رہا ،ایک موقع پر انڈیکس 636 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 19 ہزار 405 پوائنٹس پر بھی جاپہنچاتاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کا تاریخ ساز ہندسہ پار کیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 156پوائنٹس کی کمی سے 36375 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 160پوائنٹس کی کمی سے 73466پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 73 پوائنٹس کی کمی سے 51768 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 45فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 36کروڑ 91لاکھ 19ہزار 112 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 190 میں کمی اور 52 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں