ٹڈاپ اور کسٹمز کی بارٹر ٹریڈ اور ای آئی ایف فارم پر آگاہی نشست

ٹڈاپ اور کسٹمز کی بارٹر ٹریڈ اور ای آئی ایف فارم پر آگاہی نشست

کوئٹہ(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے پاکستان کسٹمز کے اشتراک سے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کوئٹہ چیمبرمیں ایس آر او 642(I)/2023 (بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم) اور ای آئی ایف فارم پر ایک آگاہی نشست کا انعقاد کیا، اس سیشن کا مقصد تاجروں اور برآمد کنندگان کو بارٹر ٹریڈ کے ضوابط، تقاضوں اور افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارتی مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔اجلاس کا آغاز قاضی فیصل، سینئر ممبرکوئٹہ چیمبر کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے کاروباری برادری کے لیے تجارتی پالیسیوں سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹڈاپ کے نمائندے زین العابدین نے بارٹر ٹریڈ میکانزم پر تفصیلی پریزنٹیشن دی، جس میں اہلیت کے معیارات، اجازت نامے کے طریقہ کار اور آپریشنل فریم ورک کی وضاحت کی گئی۔وزارتِ تجارت کے ڈپٹی سیکریٹری زبیر خان نے پالیسی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے اور بارٹر سسٹم کی فعالیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، کوئٹہ کسٹمز کے ڈپٹی کلیکٹر، جناب علی حیدر نے ای آئی ایف فارم بھرنے کے عمل کی وضاحت کی اور وی بوک رجسٹریشن اور متعلقہ دستاویزات پر سوالات کے جوابات دیے ۔خشک میوہ جات ایسوسی ایشن کے بانی حاجی فوجان نے بارٹر ٹریڈ میں صرف مقامی پیداوار تک محدود رہنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور تجویز دی کہ ایران سے نان اوریجنیٹنگ اشیاء کو بھی شامل کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ تجارتی مواقع میں اضافہ ہو۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں