پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 95فیصد کا اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 95فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں95.33فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، اس مدت کے دوران پٹرولیم مصنوعا ت کی درآمدات میں 1.22فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابقجولائی تا فروری پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 358.15ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے 183.33ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح  رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 174.82ملین ڈالریعنی 95 فیصدسے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 1.22فیصد کا معمولی اضافہ ہوا اور درآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کی 10.58ارب ڈالرکے مقابلے میں 10.71ارب ڈالر ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں