بیرونی سرمایہ کاری پرمنافع کی منتقلی میں 104فیصداضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر )بیرونی سرمایہ کاروں نے منافع کی خطیر ترسیلات باہر منتقل کردیں۔ ۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 24ء سے فروری 25ء تک منافع کی ترسیلات 254 فیصد بڑھ کر 6کروڑ 59 لاکھ سے 23 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہوگئی جبکہ جنوری 25ء سے فروری 25ء تک منافع کی ترسیلات 126 فیصد بڑھ کر 10کروڑ 29 لاکھ ڈالرسے 23 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہی ۔ دوسری جانب جولائی تافروری 2024تک کی مدت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 1.550ارب ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 104فیصدزیادہ ہے ۔ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان سے سب سے زیادہ سرمایہ کمیونیکیشن سیکٹر سے نکال کر باہر منتقل کیا ۔ کمیونی کیشن سیکٹر سے ایک ماہ کے دوران منافع کی رقم کا انخلاء 370 فیصد بڑھ 7کروڑ ڈالر رہا۔ایک سال کے دوران کمیونیکیشن سیکٹر سے منافع کی رقم کاانخلاء 1627 فیصد بڑھ کر 4کروڑ 46 لاکھ ڈالر سے 7کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔