پراپرٹی سیکٹر کو ٹیکس ریلیف کی ضرورت ہے ،قاری حبیب

لاہور(این این آئی)چیئرمین ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ قاری حبیب الرحمن نے کہا کہ حکومت کا آئی ایم ایف کوٹیکس اہداف میں کمی اور پراپرٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس ریلیف کیلئے قائل کرنا خوش آئند ہے۔۔۔
مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر کو بہت زیادہ ٹیکس ریلیف کی ضرورت ہے ، اس پر نئے لگائے گئے تمام ٹیکسز کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ پراپرٹی سیکٹر فروغ پا سکے کیونکہ اس کے ساتھ 45سے زائد سیکٹر وابستہ ہیں جو فروغ پائینگے تو معیشت ترقی کرے گی۔