قالین صنعت کی بحالی کیلئے حکومتی معاونت ناگزیر، اعجاز الرحمان

اسلام آباد(اے پی پی)کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے چیئر مین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں کمی کے تسلسل کو روکنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ حکومتی اداروں کو بلا تاخیر مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔۔۔
وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں پاکستان کی پہچان سمجھے جانے والی اس صنعت کی بحالی کیلئے حکومت کی معاونت ضروری ہے ۔اس صنعت کو ہنر مندوں کی قلت کا بھی سامنا ہے تاہم پر کشش مراعات دے کرانہیںراغب کیا جا سکتا ہے ۔