اسٹاک ایکسچینج : 193 پوائنٹس کی تیزی، 35 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج : 193 پوائنٹس کی تیزی، 35 ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ بھاری لیوریج ادائیگیوں کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسٹاک سرمایہ کاروں نے مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا جس کے بعد ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کی جانب گامزن ہوگئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تیزی کے سبب 49 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ سرمایہ کاروں کو 35ارب روپے کا منافع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 562پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع 465پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی، تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 193.55 پوائنٹس کے اضافے سے 116633.17 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 118.57 پوائنٹس کے اضافے سے 35821.62پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 160.22 پوائنٹس کے اضافے سے 72527.02 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1188.92 پوائنٹس کے اضافے سے 180843.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 14.06فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز 26کروڑ 80لاکھ 98ہزار 907 حصص کے سودے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں