ایس ای سی پی کی سی ڈی سی سے مشاورت، کانسپٹ پیپر تیار

ایس ای سی پی کی سی ڈی سی سے مشاورت، کانسپٹ پیپر تیار

کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے ساتھ مشاورت سے ایک کانسپٹ پیپر تیار کیا ہے تاکہ ایزی فائل پورٹل کو اسی دن کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مزید بہتر بنایا جا سکے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس کانسپٹ پیپر کی نمایاں خصوصیات میں ضوابطی، تکنیکی اور ڈیجیٹل طریقہ کار کو بینکنگ نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنا شامل ہے تاکہ عمل کو مؤثر بنایا جا سکے ،غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جا سکیں اور کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے ۔ اس کا مقصد کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا، مالی شمولیت کو بڑھانا اور معاشی ترقی کی حمایت کرنا ہے تاکہ نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کو بینکاری خدمات تک رسائی حاصل ہو۔پورٹل میں کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کا نیا سیکشن متعارف کرایا جائے گاجو کمپنیوں کو اضافی دستاویزات جمع کروا کر بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ تصدیق شدہ ڈیٹا منتخب بینکوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ معیاری اورایک ہی دن اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کوممکن بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں