فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سعودی عرب کے دورے کے بعد واپس پہنچ گیا

لاہور(اے پی پی)پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سعودی عرب کے ایک ماہ کے دورے کے بعد واپس پہنچ گیا۔
وفد کے سربراہ اور کوآرڈینیٹر برائے وفاقی ٹیکس محتسب سیف الرحمان نے کہا کہ دورے کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور برآمدات کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ وفد نے سعودی کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ متعدد اہم ایم او یوز اور پاکستانی برآمد کنندگان اور سعودی فرموں کے درمیان شراکت داری (پارٹنر شپس) پر دستخط کئے ۔