کٹلری کی برآمدات میں 4.86فیصد کمی

کٹلری کی برآمدات  میں 4.86فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)کٹلری کی برآمدات میں رواں سال فروری کے دوران 4.86 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 1.37 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ فروری 2024 میں کٹلری کی برآمدات کا حجم 1.44 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح فروری 2024 کے مقابلے میں فروری 2025 کے دوران کٹلری کی برآمدات میں 0.07 ارب روپے یعنی 4.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں