اوساکا میں عالمی نمائش کا آغاز، پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز

اوساکا(بزنس ڈیسک)جاپان کے شہر اوساکا میں دنیا کی سب سے بڑی تجارتی اور ثقافتی نمائش ‘‘ورلڈ ایکسپو 2025 ’’کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
نمائش کے شاندار افتتاح کے بعد اوساکا کی رونق دوبالا ہو گئی، جہاں پاکستانی پویلین ‘‘ایک دانے میں کائنات ’’اپنی دلکشی اور منفرد تخلیقی پیشکش کے ذریعے عالمی زائرین کو متوجہ کر رہا ہے ۔ 158 ممالک کی شرکت کے درمیان اس نمائش کا مرکزی تھیم ‘‘ہماری زندگیوں کے لیے مستقبل کا سماج ڈیزائن کرنا’’ہے ، جس میں پاکستانی ثقافت، تاریخ اور قدرتی وسائل کو کثیر الحسی تجربے میں پیش کیا گیا ہے ۔پاکستانی پویلین گلابی نمک سے تراشے گئے فن پاروں اور Healing Garden کے روح بخش فضاء کے ذریعے زائرین کو ذہنی سکون فراہم کر رہا ہے۔