اوورسیز پاکستانی اثاثہ، ایک ارب ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجیں،سفیر اٹلی

 اوورسیز پاکستانی اثاثہ، ایک ارب ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجیں،سفیر اٹلی

اسلام آباد (این این آئی)اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صرف اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد زرِ مبادلہ وطن بھیجا، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز اٹلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سفیر علی جاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں بلکہ وہ تعلیم، سماجی بہبود اور مثبت قومی تشخص کے فروغ میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ تعلیمی ویزوں کے اجرا، طلبا کی رہنمائی اور سہولت کاری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے ۔ اب تک 2500 سے زائد پاکستانی طلبا کو پی ایچ ڈی کے ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طلبا نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت تاثر بھی اجاگر کر رہے ہیں۔سفیر نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل سننے اور فوری حل فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے میں ‘‘کھلی کچہریوں’’ کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ان کا مقصد براہ راست شکایات سن کر بروقت اقدامات کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ عوامی رابطے کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے ۔علی جاوید نے بتایا کہ سفارت خانے کی کوششوں کے نتیجے میں اٹلی کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد دو گنا کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں