اوپو نے جدید اسمارٹ فون اے 5پرولانچ کردیا

لاہور(بزنس ڈیسک)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں اپنا جدید اور پائیدار اسمارٹ فون اوپو اے 5 پروباضابطہ طور پرلانچ کردیا۔۔۔
یہ اسمارٹ فون 14 اپریل سے پاکستان بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جو کہ پائیداری، جدیداے آئی ٹیکنالوجی اور اسٹائل کے بہترین امتزاج کے ساتھ صارفین کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے ۔لاہور میں منعقدہ لانچ ایونٹ میں اوپو کے برانڈ ایمبیسیڈر فواد خان،اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور اوپو کے کوالٹی ایمبسڈر،ارشد ندیم، معروف ٹیکنالوجی ماہرین، انفلوئنسرز، اوپومینجمنٹ،اوپوپارٹنرز اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پراوپو کی جانب سے شرکا ء کیلئے پروڈکٹ کی خصوصیات کے تفصیلی تعارف کے ساتھایکسپیرئنس زون بھی قائم کیا گیا جہاں شرکاء نے فون کا تجربہ حاصل کیا۔OPPO A5 Pro میں IP69، IP68 اور IP66 واٹراورڈسٹ ریزسٹنس سرٹیفکیشن اور ملٹری گریڈسرٹیفکیشن بھی شامل ہے جو اس اسمارٹ فون کو ہر طرح کے موسم اور حالات میں قابلِ بھروسہ بناتا ہے جبکہ ڈیوائس میں ڈبل ٹیمپرڈ گلاس بھی استعمال کیا گیا ہے جو اسے 160 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے ۔اوپوپاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہاکہ اوپو اے 5 پرو پاکستانی موبائل صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔