اسٹاک ایکسچینج جی ای ایم بورڈ میں اصلاحات کیلئے اجلاس

اسٹاک ایکسچینج جی ای ایم بورڈ میں اصلاحات کیلئے اجلاس

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنے گروتھ انٹرپرائز مارکیٹ بورڈ میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے ایک مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کا مقصد ضوابط میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جو مارکیٹ میں شفافیت، سرگرمی اور سرمایہ کاروں کی شمولیت کو مزید فروغ دے سکیں۔ مشاورتی اجلاس میں مالیاتی شعبے کے نمایاں اسٹیک ہولڈرز، مشیروں، اور سیکیورٹیز بروکرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیش کیے گئے مجوزہ ضوابط کا مقصد جی ای ایم بورڈ پر لیکویڈٹی میں اضافہ، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور چھوٹے و درمیانے درجے کی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حاصل ہونے والی تجاویز کو ضوابط میں شامل کرنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی تاکہ اصلاحات حقیقی معنوں میں مارکیٹ میں شفافیت، اعتماد اور شمولیت کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں