ہیلتھ، انجینئرنگ اورمنرلز شو شو آج سے شروع ہوگا

ہیلتھ، انجینئرنگ اورمنرلز شو شو آج سے شروع ہوگا

کراچی(بزنس ڈیسک)ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو (ایچ ای ایم ایس)کا چوتھا ایڈیشن آج سے لاہورایکسپو میں شروع ہوگا۔3روزہ ایونٹ کااہتمام ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے وزارت تجارت کے تعاون سے کیا ہے ۔

 یہ ایونٹ 194 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 70 ممالک کے 900 سے زائد بین الاقوامی خریداروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔رواں سال کا ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اثر انگیز ہونے کی توقع ہے ، جس میں صنعتوں کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی جائے گی، ان میں فارماسیوٹیکلز (دواسازی)، سرجیکل انسٹرومنٹس (آلات جراحی)، آٹوموٹو آٹو پارٹس، کٹلری، کھیلوں سامان، فرنیچر، کیمیکل، لائٹ انجینئرنگ، معدنیات اور بہت کچھ شامل ہے ۔نمائش میں ایک اور نمایاں اضافہ جیمز اینڈ جیولری سیگمنٹ ہے ، جسے پاکستان کے فنکارانہ کمالات اور جواہرات سے بھرپور ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں