موبی لنک اور جاز کیش کی جانب سے مالیاتی خواندگی کے فروغ کیلئے مہم جاری

کراچی (بزنس ڈیسک) موبی لنک بینک اور جاز کیش مل کر پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025ء کے تحت مالی آگاہی اور بااختیاری کو فروغ دینے کے لئے ایک بھرپور ملک گیر مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔
اس مہم میں جامع ترقی کے عزم کو تقویت دینے کے ساتھ موبی لنک بینک پاکستان بھر کی وسیع آبادی تک رسائی حاصل کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو باخبر، موثر اور ذمہ دارانہ مالیاتی فیصلے کرنے کے لئے ضروری مالی معلومات اور ٹولز سے لیس کیا جا سکے ۔یہ قومی مہم تین جہتی حکمت عملی کے ذریعے تمام صوبوں تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اس میں انٹرایکٹو آن کیمپس مہمات شامل ہیں جن میں طلباء کو پرسنل فنانس، سیونگز، سرمایہ کاری، اور بجٹ بنانے جیسے اہم مالی موضوعات پر آگہی فراہم کی جاتی ہے ۔ ان سیشنز کو منفرد طریقے سے تیار کیا گیا ہے ، جس میں سمجھ بوجھ بڑھانے کے لئے کوئز، گیمز اور حقیقی زندگی کے حالات شامل ہیں۔ہفتہ مالی خواندگی کے دوران موبی لنک بینک اور جاز کیش کا فعال کردار ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اسٹیٹ بینک نے بھی اس کی خدمات کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے ، جس نے موبی لنک بینک کو قومی مالیاتی خواندگی پروگرام کے تحت باوقار 'پرفارمنس ایوارڈ' سے نوازا ہے ۔ یہ اعزاز خاص طور پر پاکستان میں سب سے زیادہ مالی طور پر پسماندہ آبادی کے لئے فنانس کی رسائی کو فروغ دینے کے عزم کا اعتراف ہے ۔موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چودھری نے کہا کہ مالیاتی خواندگی دراصل معاشی خودمختاری کا بڑا راستہ ہے ۔ جاز کیش کے صدر مرتضیٰ علی نے کہا کہ لوگوں کو بہترانداز سے مالیاتی فیصلے کرنے کے لئے معلومات اور ٹولز سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ ہم انفرادی ترقی اور قومی سطح پر معاشی صلاحیت کو فروغ دے رہے ہیں۔میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔