پاکستان آٹو شو نومبر میں کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

پاکستان آٹو شو نومبر میں کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان آٹو شو کا 2025 ایڈیشن نومبر 2025 میں کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

یہ نمائش براہِ راست آٹو مینوفیکچررز کے اشتراک سے اور او ای ایم کی مکمل معاونت کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے ،اس نمائش کا باضابطہ اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز کے سالانہ عشائیے کے دوران ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کے سرکردہ افراد اور مقامی پرزہ ساز کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں