ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا، ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امید کرتے ہیں ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو پھر کہانی مختلف ہوگی ، ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا، اس بار ایران نہ مانا تو اس کیلئے حالات مشکل ہو جائیں گے، میرے خیال میں آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اپریل میں چینی صدر سے ملاقات کیلئے چین جا رہا ہوں، ہمارے اس وقت چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں