الیکشن نتائج ہر صورت قبول کریں گے، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش
ڈھاکا: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن نتائج ہر صورت قبول کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلادیش کے سربراہ شفیق الرحمان نے کہا کہ اقتدار ملا تو تمام جماعتوں سے تعاون چاہیں گے، حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کا کہنا تھا کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کریں گے، ہم بنگلادیش کے عوام کے مفاد میں مثبت سیاست کریں گے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد 95 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی اتحاد ابھی تک 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔