زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 اپریل 2026 تک پاکستان کے مجموعی قابل استعمال زرِمبادلہ کے ذخائر 20.52 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ان ذخائر میں سے 15.08 ارب ڈالر مرکزی بینک کے پاس جبکہ 5.45 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر پر مشتمل ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.32 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ کمی بنیادی طور پر پاکستان کے خودمختار یورو بانڈ کے تحت 1.43 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔

سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 10 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1321 ملین ڈالر کم ہو کر 15079 ملین ڈالر رہ گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں