بینکنگ شعبہ ترقی کی راہ پر، ڈپازٹس،سرمایہ کاری میں اضافہ

کراچی (رپورٹ:حمزہ گیلانی) پاکستانی بینکاری شعبہ مارچ 2025ء میں نمایاں ترقی کی جانب گامزن رہاجہاں ڈپازٹس، قرضوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھرپور سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2025ء میں بینکنگ ڈپازٹس کی مالیت 11.7 فیصد اضافے کے بعد 31,626 ارب روپے تک جا پہنچی، جو گزشتہ سال مارچ میں 28,322 ارب روپے تھی۔مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کی جانب سے دیے جانے والے قرضوں میں بھی سالانہ 12.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ،مارچ 2024ء میں یہ رقم 11,964 ارب روپے تھی جو مارچ 2025ء میں بڑھ کر 13,470 ارب روپے ہو گئی ،یہ اضافہ ملکی معاشی سرگرمیوں میں بہتری، کاروباری سرمایہ کاری اور حکومتی پالیسیوں کی مرہونِ منت سمجھا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب، بینکوں کی سرمایہ کاری میں سب سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو کہ سالانہ بنیادوں پر 23.3 فیصد تک جا پہنچی ،مارچ 2025ء میں بینکوں کی مجموعی سرمایہ کاری 32,384 ارب روپے رہی۔