یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد اورایلومنائی ایسوسی ایشن کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد (یو اے ایف)، پاکستان ایلومنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا پہلا اجتماع 5 اپریل 2025 ریاست ورجینیا کے ایک شہر فالس چرچ میں منعقد ہوا جس میں 36 سابق طلباء نے شرکت کی۔
اجلاس میں شریک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ڈی ایم وی ایریا یعنی ڈسٹرک آف کولمبیا، میری لینڈ اور ورجینیا سے تھا، جب کہ کئی ایک شرکاء نارتھ کیرولینا، فلوریڈا، ڈیلاویئر، نیویارک اور مسوری کی ریاستوں سے تھا۔اجلاس میں کئی اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایگری کلچرل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے اسکالرشپس کی فراہمی، تحقیق اور ترقی کے اقدامات میں معاونت اور UAF اور امریکہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہیں۔