نیٹ ویئرز کی برآمدات میں اضافہ

فیصل آباد (آئی این پی)نیٹ ویئرز کی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 15.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 108 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں برآمدات کی مالیت 93.8 ارب روپے رہی تھی۔اس طرح مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 14.2 ارب روپے یعنی 15 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔